پاکستان اور افغانستان سرحدی مسائل کو جلد حل کرلیں گے ،ْچین پر امید

امید ہے دونوں ممالک خطے میں امن و امان کے قیام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے ،ْچینی وزارت خارجہ

پیر 8 مئی 2017 22:48

پاکستان اور افغانستان سرحدی مسائل کو جلد حل کرلیں گے ،ْچین پر امید
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2017ء) چین نے اس اٴْمید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مناسب انداز میں حالیہ جاری سرحدی تنازع کو حل کرلیں گے اور خطے میں امن و امان کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے چمن میں مردم شماری ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے متعلقہ رپورٹس چینی حکام کے نوٹس میں آئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے قریبی ہمسایہ ہونے کے باعث چین اس اٴْمید کا اظہار کرتا ہے کہ دونوں ممالک اس معاملے کو مناسب انداز میں حل کرلیں گے۔ترجمان نے اس اٴْمید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک خطے میں امن و امان کے قیام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔