مورٹیراش گلیشیر کو بچانے کے لیے انوکھا منصوبہ

پیر 8 مئی 2017 23:30

مورٹیراش گلیشیر کو بچانے کے لیے انوکھا   منصوبہ

دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے اور مسلسل بڑھ رہاہے جس کا زیادہ اثرقطبین پر جمی برف اور پہاڑی گلیشیروں پر پڑ رہا ہے۔اسی وجہ سے سوئزرلینڈ کا سب سے مشہور سیاحتی مقام مورٹیراش گلیشیر پچھلے 157 سالوں میں 3 کلومیٹر سکڑ گیا ہے۔ یہاں کے رہنے والوں کو ڈر ہے کہ اگر گرمی اسی طرح بڑھتی رہی تھی یہ گلیشیر بالکل ہی ختم ہو جائے گا۔ اسی وجہ سے یہاں کے رہائشیوں نے یوتریخت یونیورسٹی کے جوہانیس اورلیمان سے مدد مانگی۔

(جاری ہے)


جوہانیس نے گلیشیر کو بچانے کے لیے ایک انوکھا منصوبہ پیش کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ گلیشیر پر برف کی چند سینٹی میٹر موٹی اور 0.5 مربع کلومیٹر کی تہہ بچھانے سے یہ سورج کی تیز شعاعوں سے محفوظ ہو جائے گا اور اگلے 20 سالوں میں یہ 800 میٹر مزید طویل ہو جائے گا۔
اگر یہ منصوبہ شروع ہوا تو اس کے لیے 4000 برف کی مشینیں درکار ہونگی، جن کے لیے سوئزرلینڈ کی حکومت کو کروڑوں ڈالر خرچ کرنے پڑیں گے۔