سی ڈی اے نےعمران خان کی رہائشگاہ بنی گالا کوغیرقانونی قراردے دیا

بنی گالامیں دفعہ 144نافذ،زون3اور4میں کی گئی تعمیرات غیرقانونی ہیں،غیرقانونی تعمیرات کوگرانےکی ضرورت ہے،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 9 مئی 2017 18:34

سی ڈی اے نےعمران خان کی رہائشگاہ بنی گالا کوغیرقانونی قراردے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مئی2017ء) : سی ڈی اے نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالا کوغیرقانونی قراردے دیا،غیرقانونی تعمیرات کوگرانے کی ضرورت ہے،سی ڈی سے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سی ڈی اے نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالاسمیت 122عمارتوں کوغیرقانونی قراردے دیا۔سی ڈی اے نے بنی گالامیں غیرقانونی تجاوزات سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروادیا۔بنی گالامیں دفعہ 144نافذکردی گئی ہے۔سی ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق زون 3اور 4میں کی گئی تعمیرات غیرقانونی ہیں۔غیرقانونی تعمیرات کوگرانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :