بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 108 رکنی وفد کے کابل پہنچنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 9 مئی 2017 19:37

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 108 رکنی وفد کے کابل پہنچنے کا انکشاف
کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09مئی2017ء) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 108 رکنی وفد کے کابل پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا 108 رکنی وفد افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

یہ وفد چمن میں پاک افغان فورسز کی جھڑپوں کے بعد کابل پہنچا ہے اور پاک افغان سرحد پر پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق را کا یہ وفد افغان فورسز کو بھنور سے نکالنے کے لیے کابل آیا ہے.

متعلقہ عنوان :