امریکامیں مسلم مخالف واقعات میں 57 فیصد اضافہ
گزشتہ برس نومبر میں امریکا کے علاقے رہوڈ آئی لینڈ میں واقع مسجد الکریم کو دھکمی آمیز خط موصول ہونے سے مسلمانوں میں خوف پھیلا، فلوریڈا اور ٹیکساس میں واقع مسجدوں میں تو آگ لگانے کے واقعات بھی رونما ہوئے تھے، کونسل برائے امریکن اسلامک ریلیشنز کی رپورٹ جاری
منگل 9 مئی 2017 23:02
(جاری ہے)
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2016 میں مسلم مخالف واقعات میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2016 میں یہ تعداد 1409 تھی۔رہوڈ آئی لینڈ میں واقع مسجد کو تو صرف دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا تاہم فلوریڈا اور ٹیکساس میں واقع مسجدوں میں تو آگ لگانے کے واقعات بھی رونما ہوئے تھے۔
گزشتہ برس ستمبر میں کونسل برائے امریکن اسلامک ریلیشنز نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ مسلمانوں کے خلاف پیش آنے والے نفرت انگیز واقعات کو ہر چار ماہ بعد منظر عام پر لایا جائے گا۔یہ فیصلہ امریکا اور یورپ میں مسلم مخالف واقعات میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے پیش نظر کیا گیا تھا۔امریکن اسلامک ریلیشنز کے اسلاموفوبیا کے تدارک اور مانیٹرنگ کے ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کورے سیلر نے بتایا کہ یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ جیسے 2001 میں القاعدہ کے حملے کے بعد صورتحال تھی دوبارہ ویسے ہی حالات پیدا ہورہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے اعداد و شمار اکھٹے کریں۔خیال رہے کہ 2015 کے آخر میں مسلم مخالف واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی اور پھر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بھی یہ واقعات بڑھتے رہے۔8 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کے بعد سے امریکا بھر سے نسلی امتیاز اور مذہب مخالف واقعات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.