گرین لینڈ میں آئس لینڈ سے زیادہ برف ہے جبکہ آئس لینڈ گرین لینڈ سے زیادہ سرسبز ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 مئی 2017 23:54

گرین لینڈ میں آئس لینڈ سے زیادہ برف ہے جبکہ آئس لینڈ گرین لینڈ سے زیادہ ..

گرین لینڈ کا 80 فیصد علاقہ برف سے ڈھکا ہوا ہے جبکہ آئس لینڈ کے 11 فیصد حصے پر برف ہے۔ دوممالک کو ایک دوسرے کے برعکس نام دینے کی ایک ہی وجہ ہے کہ یہاں کے پہلے رہائشیوں نے ان ممالک کو اس ہی نظر سے دیکھا تھا۔
آئس لینڈ کو اس کا یہ نام ناروے سے تعلق رکھنے والے  وائی کنگ  رافنا فلوکی ولگروسن(Hrafna-Flóki Vilgerðarson) نے دیا تھا۔ رافنا نے آئس لینڈ میں لنگر انداز ہو کر اپنے خاندان اور جانوروں کے ساتھ یہاں آباد ہونے کی کوشش کی تھی لیکن سخت سردیوں کی وجہ سے یہ کوشش ناکام ہوئی۔

واپس جانے سے پہلے وہ ایک پہاڑ پر چڑھا تو اسے ہر جگہ برف نظر آئی۔ اس پر اس نے اس جگہ کا نام آئی لینڈ (Ísland) رکھ دیا۔ نارویجن زبان میں اس کا مطلب آئس لینڈ(Iceland) ہوتا ہے۔کچھ عرصے بعد لوگ یہاں آکر رہنا شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

لوگوں نے جمہوری طرز حکمرانی کو اپنا لیا۔
اسی دوران ایرک دی ریڈ(Erik the Red) نامی وائی کنگ (بحری ڈاکو) نے  تین افراد کو قتل کر دیا۔

اس پر اسے آئس لینڈ سے نکال دیا گیا۔آئس لینڈ چھوڑ کر ایرک ایک نئے  جزیرے پر پہنچا ، جسے اس نے گرین لینڈ کا نام دیا۔ یہ نام دینے ایک وجہ  مزید لوگوں کو یہاں آباد ہونے کی ترغیب دینا بھی تھی۔اگرچہ گرین لینڈ میں درجہ حرارت کم ہوتا ہے  لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ 800 سے 1300 عیسوی کے بیچ گرین لینڈ اب سے زیادہ گرم تھا۔ 14 صدی کے بعد درجہ گرنا شروع ہوا اور اس نے اس علاقے کو برف کا ملک بنا دیا۔