پاکستان ، ایران کے درمیان گہرے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائیں،عرفان صدیقی
سعدی شیرازی اورعلامہ اقبال جیسی شخصیات اور ان کے افکار کی صورت میں ہمارے پاس ایک بڑا مشترکہ ورثہ موجود ہے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی سے ایران کے کلچرل قونصلر شہاب الدین درائی کی ملاقات ایران کے کسی بڑے شہر میں ہفتہ ثقافت منائیں،ایرانی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، شہاب الدین درانی کی پیشکش مشیر وزیراعظم نے ایران میں ہفتہ ثقافت منانے کی تجویز پر ابتدائی تیاریوں کے لئے کمیٹی قائم کردی
بدھ 10 مئی 2017 19:09
(جاری ہے)
دونوں ممالک کے عوام کے درمیان علمی وادبی رشتوں کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے خطاطی، اردو اور فارسی کتابوں کے دونوں زبانوں میں تراجم اور اہل علم وادب کے تبادلوں کے حوالے سے سرگرمیوں میں اضافہ پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ثقافتی تعلقات میں فروغ کے لئے مختلف تجاویزکاتبادلہ کیاجاسکتا ہے۔ شہاب الدین درائی نے مشیر وزیراعظم کی جانب سے خیرسگالی کے جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ایران بھائی ہیں اور دونوں کے درمیان تعلقات کی بہتری اور قربت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ثقافتی شعبہ میں تعاون اور علم وادب کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں نہایت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ پاکستان ایران کے کسی بڑے شہر میں ہفتہ ثقافت منائے جس کے لئے ایرانی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ عرفان صدیقی نے اس پیشکش پہ شکریہ ادا کرتے ہوئے ابتدائی تیاریوں کے لئے ایک کمیٹی قائم کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.