فیفا کا یہودی کالونیوں کی فٹبال ٹیموںکا تنازع زیر بحث نہ لانے کا اعلان

جمعرات 11 مئی 2017 14:34

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) عالمی فٹ فیڈریشن (فیفا) نے اسرائیلی دباؤ کے تحت بحرین کی میزبانی میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں فلسطین میں یہودی کالونیوں کی فٹبال ٹیموں کا تنازع زیربحث نہ لانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ’فیفا‘ کی طرف سے باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ منامہ میں ہونیوالی جنرل کانفرنس میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی بستیوں کی فٹ بال ٹیموں کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیفا نے کہا کہ منامہ میں ہونیوالی کانفرنس میں فلسطین میں یہودی بستیوں کی فٹ بال ٹیموں کا معاملہ زیربحث نہیں لایا جائیگا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ ’فیفا‘ کی طرف سے یہ اعلان حیران کن اور ماضی میں کیے جانیوالے فیصلوں کے برعکس ہے۔ فیفا کی گورننگ باڈی کی طرف سے اس طرح کے فیصلے کی توقع نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :