وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبہ بھرمیں تعلیم کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کیئے ہیں‘ملک تنویر اسلم اعوان

حکومت پنجاب کی طرف سے کیے جانیوالے اقدامات کو نہ صرف دوسرے صوبوں بلکہ دنیا بھر میں بھی سراہا جارہا ہے‘صوبائی وزیر

جمعرات 11 مئی 2017 20:07

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبہ بھرمیں تعلیم کے فروغ کے لئے انقلابی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات کیئے ہیں،جسکی وجہ سے میرٹ پر آنیوالے طلباو طالبات کو تعلیم کے حصول میں بے شمار سہولیات میسر آرہی ہیں۔جن میں سکالر شپ کے لئی17ارب روپے مالیت سے پنجاب انڈوومنٹ فنڈ کا قیام اور لیپ ٹاپس کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

پنجاب بھر میں میرٹ پر اساتذہ کی بھرتی کا کریڈٹ بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے۔پنجاب بھر چوتھے مرحلے میں 7ارب روپے کی خطیر رقم سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 1لاکھ15ہزار طلباء و طالبات میں جدید لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چکوال میں ہونہار اور ذہین طلباو طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر معد نیات چوہدری شیر علی، ممبر صوبائی اسمبلی مہوش سلطان راجہ،ممبر صوبائی اسمبلی ملک شہریار اعوان،ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمرجہانگیر،ڈی پی او چکوال محمد ہارون سمیت سرکاری محکموں کے افسران ،کالجز کے اساتذہ ،میڈیا نمائندگان سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت پنجاب طلبہ کو سستی ،معیاری اور جدید تعلیم ان کی دہلیز تک پہنچائے گی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بدولت حکومت پنجاب کی طرف سے کیے جانیوالے اقدامات کو نہ صرف دوسرے صوبوں بلکہ دنیا بھر میں بھی سراہا جارہا ہے۔ لیپ ٹاپس ملنے کے بعد اب یہ طلباء و طالبات کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے پڑھے لکھے پنجاب کے نعرہ کو عملی شکل دینے کیلئے کوششوں میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں۔بعد ازاںصوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے میٹرک ، بی ایس،ایم اے ،ایم ایس سی میں ضلع بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والی832طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔