مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکہ،15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
مولاناعبدالغفور حیدری زخمیوں میں شامل ، زخمی قریبی ہسپتالوں میں منتقل ،مولانا عبدالغفور حیدری مستونگ میں مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ‘ دھماکہ سے متعدد گاڑیاں متاثر ‘ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا دھماکہ انتہائی شدید تھا، خیریت سے ہوں شیشہ لگنے سے چوٹیں آئی ہیں،مولانا عبدالغفور حیدری
جمعہ 12 مئی 2017 15:28
(جاری ہے)
جمعہ کو مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکہ سی15 افراد جاں بحق جبکہ عبدالغفور حیدری سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مستونگ کوئٹہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد مستونگ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
مولانا عبدالغفور حیدری مستونگ کے ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے میں سڑک کنارے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد جمع کرنا شروع کر دئیے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ انتہائی شدید تھا۔ میں خیریت سے ہوں شیشہ لگنے سے چوٹیں آئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.