Live Updates

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کرنے پر شہباز شریف کا نام تبدیل

آئندہ سے وزیراعلی پنجاب کو ڈرامہ شریف کے نام سے پکاریں گے: عمران خان کا سرگودھا جلسے سے خطاب

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 مئی 2017 21:42

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کرنے پر شہباز شریف کا نام تبدیل
سرگودھا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12مئی2017ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو آئندہ سے ڈرامہ شریف کے نام سے پکارا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرگودھا میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 2013 میں کہا تھا کہ اگر وہ 6 ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکے تو ان کا تبدیل  کر دیا جائے۔ اس لیے آج سے ہم شہباز شریف کا نام تبدیل کر رہے ہیں۔ آئندہ سے وزیراعلی پنجاب کو ڈرامہ شریف کے نام سے پکاریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات