ڈپٹی کمشنر عمارہ خان اور ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کے زیر صدارت رمضان المبارک کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس
ضلعی انتظامیہ اور پولیس رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائے گی ‘ضلع کو امن کا گوارہ بنا دینگے‘پولیس کا ہر جوان دہشتگردوں اور امن دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر شہریوں کو تحفظ فراہم کریگا‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان ‘ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی کا اجلاس سے خطاب
اتوار 14 مئی 2017 15:10
(جاری ہے)
اسی طرح پنجاب حکومت کی طرف سے اشیاء خوردونوش پر دی گئی سبسڈی پر ضلعی انتظامیہ پولیس کیساتھ ملکر ہر صورت عملدرآمد کروائے گی تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہری اپنی روز مرہ کی اشیاء ارزاں نرخوں پر خرید سکیںاور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو جرمانوں کی بجائے جیل بھیجا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سستے رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی ، چیزوں کا معیار اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی ۔ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور یہاں کے شہری جنون کی حد تک امن پسند ہیں اس لئے انہیں واثق یقین ہے کہ وہ انکی مدد سے ضلع قصور کو امن کا گوارہ بنائینگے ۔ انہوں نے رمضان المبارک کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا ہر جوان دہشتگردوں اور امن دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر شہریوں کو تحفظ فراہم کریگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم سب جذبہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں اور ہمیشہ اپنے وطن کیلئے خون کا آخری قطرہ بہانے سے گریز نہیں کرینگے ۔ اجلاس میں ممبران امن کمیٹی اورانجمن تاجران کے عہدیداروں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا گیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پہلے کی طرح اب بھی امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائیگا ۔امن کمیٹی کے ممبران نے اجلاس میں اپنی اپنی تجاویز بھی دیں جس پر فوراً عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.