نوازشریف تم کرپشن کے گارڈفادرہو ،کرپشن کیسے روکوگے؟عمران خان

سینیٹ کی رپورٹ میں بجلی سرکلرڈیبٹ میں62ارب روپےکاگھپلاسامنے آیا،مریم بی بی پربڑاترس آتاہےوہ کہتی ہماراتوکچھ نہیں ہے،ڈان لیکس میں جوکچھ آیاوہ ملک دشمنوں کی زبان تھی،لیکن عام افسرکوفارغ کردیاگیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کاایبٹ آبادمیں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 14 مئی 2017 17:57

نوازشریف تم کرپشن کے گارڈفادرہو ،کرپشن کیسے روکوگے؟عمران خان
ایبٹ آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سینیٹ کی فنانس کمیٹی کی رپورٹ میں سامنے آیا کہ بجلی سرکلرڈیبٹ میں 62ارب روپے کاگھپلاہوا، نوازشریف تم کرپشن کے گارڈفادرہو،تم کیسے کرپشن روکوگے؟کرپشن ہم روکیں گے،مریم بی بی پربڑاترس آتاہے وہ کہتی ہماراتوکچھ ہے ہی نہیں،ڈان لیکس میں جوکچھ آیاوہ ملک دشمنوں کی زبان تھی،لیکن عام افسرکوفارغ کردیاگیا۔

انہوں نے ایبٹ آبادمیں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جنگ ظلم کیخلاف ہے۔کشمیری 26سال سے بھارتی فوج کے ظلم کامقابلہ کررہے ہیں۔کشمیری طالبات بھی بھارتی فوج کے سامنے کھڑے ہوکرآزادی مانگ رہی ہیں۔کشمیری عوام کوزبردست جدوجہدپرسلام پیش کرتاہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب عوام کوشعورآجاتاہے کہ غلامی کیاہے؟توپھران کوکوئی غلام نہیں بناسکتا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن نوجوانوں کوبے روزگارکررہی ہے،سرمایہ کاری نہیں آرہی،الیکشن 2013ء کے بعدبجلی کے سرکلرڈیبٹ کیلئے 480ارب روپے دیا۔ابھی سینیٹ کی فنانس کمیٹی کی رپورٹ میں سامنے آیاہے کہ 62ارب روپے کاگھپلاتھا۔انہوں نے کہا کہ یہ 62ارب تعلیم ،ہسپتالوں کی تعمیراور سڑکوں یاٹریفک کے مسائل حل کرنے پرلگ سکتاتھا،بجلی پیداکی جاسکتی تھی۔

عوام کے مسائل اعلیٰ تعلیم اور لوڈشیڈنگ جبکہ سب سے بڑامسئلہ بے روزگاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن تب تک ختم نہیں ہوگی جب تک ہم ان کوجیلوں میں نہیں ڈالیں گے،کرپشن کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔وزیراعظم چوری کرتاپکڑاگیا،منی لانڈرنگ کرکے پیسے باہرلے کرگیا۔ہم اس کوسپریم کورٹ لے کرگئے۔سپریم کورٹ میں قطری کاخط سامنے آیا۔میں کہتاہوں کہ نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

میں نوازشریف کوعقل مندسمجھتاتھا کہ ڈاکہ مارکرکوئی بڑابہانہ کرے گا۔لیکن جب پوچھاگیاکہ پیسہ کہاں سے آیا،باہرکیسے گیا،بچے کروڑپتی بن گئے،نوازشریف کہتاکہ قطری نے دیا۔عمران خان نے کہا کہ امریکی سروے کے مطابق پاکستان میں ہرسال 10ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔منی لانڈرنگ کامطلب ملک کاپیسہ باہرلے جانا۔ملک کاہرسال ایک ہزارارب چوری ہوکرباہرجاتاہے۔

بڑانقصان یہ ہوتاہے کہ ڈالرکی کمی ہوتی ہے اور پھرہمیں آئی ایم ایف سے قرضے لیناپڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلاناآسان کام نہیں ،غیرت مندآدمی اپنی عزت کھوبیٹھتاہے۔لیکن جب پاکستان ہرسال بھکاریوں کی طرح پیسے مانگتاہے توعزت کیارہے گی؟انہوں نے کہا کہ سبزپاسپورٹ کوجس نظرسے دیکھاجاتاہے میں جانتاہوں۔امریکہ میں مجھے ایک بار6گھنٹے،دوسری بار4گھنٹے بٹھایاجائے جس کودنیاجانتی ہے سوچوباقی پاکستانیوں کاکیاحال ہوتاہوگا؟حکمران قرضے واپس کرنے کیلئے ٹیکس لگاتے ہیں۔

چیزیں مہنگی ہوتی ہیں۔پٹرول پرٹیکس لگتاہے۔آئی ایم ایف کہتی ہے کہ 40ارب کے مزیدٹیکس لگاؤ۔ایک لیٹرفضل الرحمن کودینے کیلئے 50فیصدٹیکس لگاناپڑتاہے۔فضل الرحمن کومولاناکہنامولویوں کی توہین سمجھتاہوں۔عمران خان نے کہا کہ یہودیوں کوغلط فہمی ہوگئی تھی ،انہیں تمہیں پیسے نہیں ڈیزل کے پرمٹ آفرکرناچاہیے تھے۔نوازشریف نے اپنے نام پرکچھ نہیں بلکہ اپنے بچوں کے نام پررکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزارکی منی لانڈرنگ اسحاق ڈارنہیں روک سکتا۔اسحاق ڈارنے مجسٹریٹ کو لکھ کردیاکہ میں نوازشریف کیلئے منی لانڈرنگ کرتاتھا۔اس کی مددنیشنل بینک کاصدرسعید کرتاتھا۔انہوں نے کہا کہ میراایک بھی روپیہ باہرنہیں بلکہ ساراپیسہ پاکستان میں ہے۔عمران نے کہا کہ نوازشریف کہتاکہ کرپشن کے بڑے کیسزہیں،میں کرپشن کے پیچھے جاؤں گاتوترقی رک جائیگی۔

جب ملک کاوزیراعظم ایسی شرم ناک بات کرے ،توکرپشن کیسے ختم ہوگی۔تم کرپشن کے سردارہو،گارڈفادرہو،تم کیسے کرپشن روکوگے؟کرپشن پرہم قابوپاکردکھائیں گے،کیونکہ ہم بڑے بڑے ڈاکوؤں کوپکڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریم بی بی پربڑاترس آتاہے وہ کہتی ہماراتوکچھ ہے ہی نہیں،میں والدکے گھرمیں رہتی ہوں۔حکومت فوج کادفاع کرتی ہے،فوج ملک کاحصہ ہے لیکن وزیراعظم ہاؤس سے ایسی خبر نکلتی ہے جس میں مودی کی زبان بولی گئی۔ڈان لیکس میں جوکچھ آیاوہ ملک دشمنوں کی زبان تھی۔سب کومعلوم ہے کہ میڈیاسیل کاسربراہ کون ہے؟جبکہ ایک عام افسرکوفارغ کردیاگیا۔سمجھ نہیں آتی کہ ڈان لیکس رپورٹ آنے پرن لیگ کے لوگوں نے خوشیاں کیوں منائیں؟یہ لوگ کرسی بچانے کیلئے فوج کوبدنام کررہے ہیں۔