سندھ حکومت کیلیے مشکل پیدا ہوگئی

مختلف تھانہ پولیس نے مصطفی کمال کی کسٹڈی لینے سے انکار کردیا

اتوار 14 مئی 2017 23:50

سندھ حکومت کیلیے مشکل پیدا ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2017ء) سندھ حکومت کیلیے مشکل پیدا ہوگئی ہے کیونکہ کراچی کے مختلف تھانہ پولیس نے مصطفی کمال کی کسٹڈی لینے سے انکار کردیاہے۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے بعد پولیس افسران پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال کو لیکر گشت کرنے پر مجبورہیں اور پی ایس پی قائد کو گرفتاری کے بعد سے مصطفی کمال کو مختلف تھانوں میں گھمایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ایس پی سربراہ کو گرفتار کیا تھا اور پارٹی کے ملین مارچ پر دھاوا بولا تھا اور شیلنگ بھی کی تھی۔مصطفی کمال نے بنیادی حقوق کے تحت 16نکاتی ایجنڈے کیتحت ملین مارچ کیا تھا۔ اس سے قبل پی ایس پی نے کراچی کے حقوق کے لیے دھرنا بھی دیا تھا۔