ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے زیر صدارت سستے رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
ضلع کی تمام میونسپل کمیٹیز کے چیئر مینز اور چیف آفیسرز کی شرکت ‘عوامی نمائندوں اور تاجر تنظیموں کی مشاورت سے رمضان بازاروں کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت
پیر 15 مئی 2017 20:07
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر قصور نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت رمضان بازاروں میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا ارادہ رکھتی ہے اس لئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان بازاروں میں آنیوالوں کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش دستیاب ہوں ۔
اس کے علاوہ عام بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھی جائینگی تا کہ منافع خور وںاور ذخیرہ اندوز وںکی حوصلہ شکنی ہو اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے ۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسر ز کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی افسران کے ساتھ ملکر رمضان بازاروں کے انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئر مینز اور سیکرٹریز کو حکم دیا کہ وہ ماہ مقدس کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں پر خصوصی نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ رمضان المبارک کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو ۔اسی طرح وہ سستے رمضان بازاروں میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنائینگے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایس این اے علی مرتضیٰ کو ہدایت کی کہ ضلع بھرکے سستے رمضان بازار وں میں جدید سیکورٹی کیمرے اور ایل سی ڈیز لگانے کے انتظامات مکمل کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ خود لوکل سطح پر منتخب عوامی نمائندوں اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے میٹنگ کر کے رمضان بازاروں کے انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.