ایوان میں فاٹا کے حوالے سے بل قبائلی علاقوں کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے لئے نہیں پیش کئے گئے،ان کا مقصد فاٹا اصلاحات کا آغاز ہے‘ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال
پیر 15 مئی 2017 23:36
(جاری ہے)
فاٹا کے انضمام کے حوالے سے بل نہیں لایا گیا بلکہ رواج ایکٹ بل پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں سے کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ کرنے کے لئے قانون کی ضرورت ہے۔
اس کا متبادل رواج اور شریعہ بہترین راستے ہیں۔ رواج ایکٹ میں فاٹا کے عوام کو پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 247 میں ترمیم لائی جارہی ہے کہ صدر مملکت قبائلی علاقوں کے بطور قبائلی علاقہ کام کرنے کو روک سکیں گے تاہم کوئی بھی حکم نامہ جاری کرنے سے قبل قبائلی علاقوں کے عوام کی قبائلی جرگہ کے ذریعے رائے لینا ہوگی۔ انہوں نے آئین کے دیگر اقتباسات بھی پڑھ کر سنائے۔ ہم کوئی بھی قانون پارلیمنٹ کے ذریعے لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے یہ اختیار آئین نے صدر پاکستان کو دیا ہے جو اپنا اختیار حکومت کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔ ہم نے بھی سب کی رائے لے کر فاٹا اصلاحات مرتب کیں۔ انضمام کے حوالے سے پانچ سال کی مدت مقرر کی گئی ہے ہم نے دس سال تک فاٹا کی ترقی کے لئے 110 ارب روپے سالانہ پر مبنی پیکج دیا ہے۔ اگر اس وقت ہم نے اس کی مخالفت کی تو ترقی کا یہ عمل رک جائے گا۔ فاٹا کے عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.