پاناما لیکس جے آئی ٹی کا وزیراعظم سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 16 مئی 2017 20:22

پاناما لیکس جے آئی ٹی کا وزیراعظم سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی2017ء) پاناما لیکس جے آئی ٹی نے وزیراعظم سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تفتیش کیلئے وزیراعظم سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے چیف ایگزیکٹیو ہونے کے باعث جے آئی ٹی پوچھ گچھ کیلئے خود وزیراعظم سے رابطہ کرے گی۔ وزیراعظم جے آئی ٹی کو اپنا موقف جوڈیشل اکیڈمی یا اپنا دفتر میں دے سکتے ہیں۔ جے آئی ٹی وزیراعظم کو خط تحریر کرکے انہیں پوچھ گچھ کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔ جبکہ وزیراعظم کو ایک سوال نامہ بھی بھجوایا جائے گا۔