ہیکنگ وائرس سے بچنے کیلئے بھارت میں سینکڑوں اے ٹی ایم بند کر دیئے گئے

منگل 16 مئی 2017 21:46

ہیکنگ وائرس سے بچنے کیلئے بھارت میں سینکڑوں اے ٹی ایم بند کر دیئے گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والے ہیکنگ وائرس سے بچنے کیلئے بھارت بھر میں سیکڑوں اے ٹی ایمز بند کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ملک بھر میں احتیاط کے طور پر سیکڑوں کی تعداد میں اے ٹی ایم بند کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب ریزرو بینک آف انڈیا کے مطابق اٴْس نے اس سلسلے میں کوئی ہدایت جاری نہیں کی بلکہ تمام بینکوں کواپنے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :