حسن ابدال,صحافت عظیم شعبہ ہے جس سے معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہی,محمد افضل بٹ
صحافیوں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئے گا۔ حکومت اور میڈیا کے ادارے قلم کے مزدور کو اس کے حقوق فراہم کریں, صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کاتقریب حلف برداری سے خطاب
منگل 16 مئی 2017 22:03
(جاری ہے)
ممبر ایف ایس سی (پی ایف یو جی) عامر سجاد سید ۔جنرل سیکرٹری او پی جے ایف اظہار خان نیازی اور دیگر مقررین نے کیا۔
تقریب میں ٹیکسلا۔ترنول۔کامرہ۔ایبٹ آباد اور گردونواح کی صحافتی تنظیموں سمیت علاقے کی تمام سیاسی و سماجی تنظیمات کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحافی اس معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئے گا۔ حکومت اور میڈیا کے ادارے قلم کے مزدور کو اس کے حقوق فراہم کریں۔مہمان خصوصی افضل بٹ نے کہا کہ حسن ابدال انٹرنیشنل شہر ہے اور یہاں پر مضبوط پریس کلب کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ہماری اولین کوشش ہے کہ صحافیوں کو ان کے جائز حقوق دلوائے جا سکیں اور اس کے لیے ہم ہر میدان لڑنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت کے ذریعے معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔علی رضاء علوی نے خطاب میں کہا کہ صحافی اپنے قلم کے ذریعے عوام کے مسائل میں کمی لانے میں کوشاں ہے۔وقت کی ضرورت ہے کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی خوش قسمتی ہے کہ آج افضل بٹ کی صورت میں ان کو ایک نڈر اور بے باک لیڈر شپ میسر آئی ہے جو نہ صرف صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں بلکہ ان میں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ بھی موجود ہے۔محترمہ فرح ناز نے اپنے خطاب میں پریس کلب حسن ابدال کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر شعبہ زندگی کی طرح صحافت میں بھی خواتین اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔تمام پریس کلبوں کو چاہیے کہ و ہ خواتین کی اس شعبے میں حوصلہ آفزائی کریں اور انہیں سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ناصر ہاشمی نے کہا کہ مالکان میڈیا صحافیوں کے استحصال کر رہے ہیں مگر افضل بٹ جیسے لیڈر کی موجودگی میں ان کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔چیئرمین پریس کلب حسن ابدال حاجی رفیق قادری اور سرپرست اعلیٰ پریس کلب حسن ابدال چوہدری جمشید اختر نے اپنے خطاب میں تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پریس کلب حسن ابدال کے کردار پر روشنی ڈالی۔صدر پریس کلب چوہدری وقار علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقائی صحافی کو درپیش مسائل بڑے شہروں سے مختلف ہیں۔حکومت کی نا اہلی کے باعث پورے ضلع اٹک کے کسی شہر میں کوئی پریس کلب کی بلڈنگ تک موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا اتحاد ہی ان کے مسائل کا واحد حل ہے اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ صحافیوں کو اپنے اختیارات اور طاقت کے بل بوتے پر دبا لیں گے یہ ان کی بھول ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لیڈر قلم کی حرمت پر قربان ہونے والے اور آزادی صحافت کے لیے کوڑے کھانے والے ہیں اور ہم ان کے بتلائے ہوئے اصولوں پر چل کر آزادی صحافت کی اس جنگ کو جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ افضل بٹ جیسے لیڈر کی موجودگی میں صحافیوں کے مسائل حل کرائے جا سکتے ہیں ۔انہوں نے تقریب میں شرکت پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ دیگر مقررین میں عامر سجاد سید۔چیئرمین ظہیر احمد بھٹیانوالہ۔ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اشعر حیات خان ۔ضلعی ایکٹنگ امیر اقبال خان۔ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت پاکستان مسلم لیگ(ن) خالد محمود اعوان۔سابق تحصیل نائب ناظم سید صدا حسین شاہ۔سٹی صدر تحریک انصاف شومی خان ۔صدر بار ایسو سی ایشن حامد خان ایڈووکیٹ۔جنرل سیکرٹری بار ایسو سی ایشن آصف خان۔سابق سٹی ناظم کفائت علی اعوان ۔مشتاق نقوی ۔مزدور رہنماء منیر حسین بٹ سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں پریس کلب حسن ابدال کے حلف اٹھانے والے عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ظلم کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب میں صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹ محمد افضل بٹ نے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.