پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو ہندوستان سلامتی کونسل سے رجو ع کرسکتا ہے ،بھارتی میڈیا

جمعرات 18 مئی 2017 23:25

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو ہندوستان سلامتی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2017ء) بھارتی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر پاکستان نے کلبھوشن یادو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے رجو ع کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے ’’اے این آئی ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اگرپاکستان نے کلبھوشن یادو کو سزائے موت دینے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے انکار کیا تو بھارت اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے رجو ع کرسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اقوام متحدہ کا ہررکن ملک عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو ماننے کا پابندہے اور اگر کوئی فریق اس کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتا تو دوسرا فریق سیکورٹی کونسل سے رجوع کرسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :