سندھ اسمبلی‘ اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ‘ بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا
وزیر اعلیٰ سندھ کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑلاکھ اور اسپیکر اسمبلی کی تنخواہ 70 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی بل میں سپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزیروں سمیت تمام اراکین کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ ہوجائے گا ‘اراکین کی تنخواہ 24ہزار سے بڑھ کر 25ہزار‘ 10 ہزار فون الاؤنس‘ 15 ہزار مرمتی الاؤنس‘ 45 ہزار گھر کا الاؤنس اور 15ہزار روپے یوٹیلیلٹی الاؤنس ہوجائیگا
جمعہ 19 مئی 2017 11:33
(جاری ہے)
بل کے مطابق بیرون کراچی سے آنے والے اراکین کو 5 ہزار روپے رہائشی الاؤنس کے سالانہ 2 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے جبکہ سندھ اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کو وزیر کا درجہ دینے کی منظوری بھی دیدی ہے۔
نئے بل کے تحت وزیراعلیٰ سندھ کی تنخواہ 75 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ، اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 70 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 60 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ چالیس ہزار ورپے تک پہنچ جائے گی۔صوبائی وزراء کو 75 ہزار روپے تنخواہ کے ساتھ، یوٹیلیٹی بلز، میڈیکل، پانچ سو لیٹر پیٹرول، سرکاری گاڑی، ڈرائیور اور گاڑی کی مرمت کے ساتھ نئے پارٹس کی خریداری کے لیے پچاس ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیروں کو 55 ہزار روپے رہائشی الاؤنس کے ساتھ گھر کی مرمت کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.