گلگت،صوبائی وزیرقانون ڈاکٹراقبال کی زیرصدارت ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے اسمبلی کی خصوصی سلیکٹ کمیٹی کااجلاس

جمعہ 19 مئی 2017 13:16

گلگت،صوبائی وزیرقانون ڈاکٹراقبال کی زیرصدارت ٹریفک کے مسائل کے حوالے ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2017ء) ٹریفک مسائل کے حوالے سے بنائی گئی اسمبلی کی سلیکٹ کمیٹی نے ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ یکم جون تک تمام گاڑیوں سے کالے شیشے اتار دیئے جائیں ،سرکاری اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔کمیٹی نے ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات اور بے ہنگم ٹریفک سے نمٹنے کے لیے دورس اقدامات اٹھائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افرادکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔

کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون ڈاکٹر اقبال کی صدارت میںگزشتہ روز اسمبلی کے کانفرنس ھال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان،پارلیمانی سیکریٹری لاء اورنگزیب خان ایڈوکیٹ، ممبر اسمبلی حاجی رضوان علی کے علاوہ ٹریفک پولیس ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایکسائزو ٹیکسیشن کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گلگت شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل اور ٹریفک حادثات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور کمیٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ کسی کو بھی بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے اور بھاری ری جرمانے عائد کریں۔

کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔کمیٹی میں ٹر یفک مسا ئل او رحادثات میں کمی لانے کے لیے خصوصی قانون سازی اور منصوبہ سازی کرانے کابھی فیصلہ کیاگیاجبکہ آئندہ تعمیرات بھی ٹریفک کے مسائل کو مد نظر رکھ کرکیا جائیگا تاکہ آنے والے وقتوں میں ٹریفک کے مسائل کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :