کراچی ،انٹرامتحانات میں نقل مافیاکے خلاف ابتدائی تحقیقات مکمل

جمعہ 19 مئی 2017 17:05

کراچی ،انٹرامتحانات میں نقل مافیاکے خلاف ابتدائی تحقیقات مکمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2017ء) کراچی سی ٹی ڈی نے انٹر میٹرک امتحانات میں نقل مافیا کے خلاف ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔ گرفتار ملازمین ہی نقل مافیا کے کرتا دھرتا نکلے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے مطابق انٹر بورڈ کے چھ ملازمین اور ایجنٹس کو باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ بورڈ آفس کی اہم معلومات بھی گرفتار ملازمین باہرپہنچایا کرتے تھے۔ ملزمان پانچ امتحانی مراکز پر پرچے لیک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔ ابتدائی انکوائری رپورٹ وزیر اعلی کو ارسال کی جائے گی۔ سی ٹی ڈی کی انکوائری رپورٹ میں پرچہ سیل کرنے کا طریقہ کار بدلنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :