شام میں امریکی فضائیہ کا حملہ،اسدی ملیشیا کے 32فوجی ہلاک
حملے کے جواب میں کارروائی کی،شام میں اپنی فوج کا تحفظ یقینی بنائیں گے،امریکی وزیر دفاع
ہفتہ 20 مئی 2017 12:47
(جاری ہے)
امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اتحادی فورسز نے شام حکومت کی حامی فورسز کو غیر فوجی علاقے سے نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے طاقت کا مظاہرہ کیا اور انہیں باز رکھنے کے لیے گولیاں چلائیں۔
تاہم جب مقامی کمانڈر نے یہ محسوس کیا کہ شام کی حکومت نواز فورسز کی پیش قدمی جاری ہے تو پھر انہوں نے فضائی مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ فضائی حملے سی32 فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور بہت سے گاڑیاں تباہ ہوئیں۔شام کے ایک مقامی اپوزیشن رہ نما مزاحم السلوم نے بتایا کہ اسد نواز ملیشیا کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اتحادی فوج کے اڈے سے کوئی 27 کلو میٹر کی دور پر تھا۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں موجود اپوزیشن فورسز کی طرف سے اتحادی فوج کے حکام کو اطلاع دی گئی کہ شامی فوج ان پر حملہ کررہی ہے۔ اس کے جواب میں جنگی طیارے فوری حرکت میں آگئے۔امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کی حامی ملیشیا کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے وارننگ دی گئی اور اس نے وارننگ کا کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد دفاعی کارروائی کرنا پڑی۔دفاع سے متعلق امریکی عہدے داروں نے کو بتایا کہ فضائی حملہ پالیسی میں تبدیلی نہیں ہے۔ بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس علاقے میں موجود ایک کمانڈر نے اپنی فورسز کے تحفظ کے لیے فضائی مدد طلب کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر ریکارڈ 23 ملین مسافروں کی آمدورفت
-
شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہے،سعودی ولی عہد
-
کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ
-
اردن میں پہلی اسمارٹ مسجد کا افتتاح کردیاگیا
-
بھارتی مصالحوں پر پابندی،حکومت کا فیکٹریوں کے معائنے کا فیصلہ
-
اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کواحمقانہ قراردیدیا
-
اسرائیلی بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت نسل کشی نہیں،بائیڈن
-
ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
-
شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہے،سعودی ولی عہد
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا کا دعوی
-
190 ملین پائونڈ ریفرنس:میڈیا عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا
-
آئندہ ماہ 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.