عالمی عدالت بھارتی جاسوس کی سزائے موت کوختم نہیں کرسکتی،سرتاج عزیز
بھارتی جج نےماناکہ عالمی عدالت میں جاکرغلطی کردی،پاکستان کاکشمیرپرعالمی عدالت جانےکاراستہ کھل گیا،عالمی عدالت نےقونصلررسائی کیلئےحکم نہیں دیا،وکیل خاورقریشی کوتعینات کرنےکامتفقہ فیصلہ تھا،ایڈہاک جج ہوتاتوبھی یہی فیصلہ آتا،دوبارہ پوری تیاری کیساتھ جائینگے،جندال کاکلبھوشن کیس سےکوئی تعلق نہیں۔مشیرامورخارجہ پاکستان کی میڈیاسے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 مئی 2017 16:35
(جاری ہے)
جبکہ ہم نے کلبھوشن کوقانون اورآئین کے مطابق سزادی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جج نے ماناکہ عالمی عدالت میں جاکرغلطی کردی۔بھارتی جج نے کہا کہ پاکستان کاکشمیرایشوپرعالمی عدالت جانے کاراستہ کھل گیا۔سرتاج عزیزنے کہا کہ کلبھوشن نیول آفیسرہے،جس نے جعلی پاسپورٹ استعمال کیا۔کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کروانے کااعتراف بھی کیا۔ہندوستان کلبھوشن کوبچانے کیلئے پروپیگنڈاکررہاہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں صرف 6دن ملے تھے۔اب ایڈہاک جج بھی تعینات کرینگے۔پہلے بھی ہمارے پاس ججزکے نام آئے،لیکن ٹائم نہیں تھا۔ہم نے عالمی عدالت میں جاکراچھاکیاہے۔اب ہم عالمی عدالت میں دوبارہ پوری تیاری کے ساتھ جائینگے۔ہماری کوشش ہے کہ مقدمے کی جلددوبارہ سماعت ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنابھی درست نہیں کہ 90منٹ تھے اور ہم نے 50منٹ لیے۔اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔وکیل خاورقریشی کوتعینات کرنے کافیصلہ متفقہ تھا۔انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت بھارتی جاسوس کی سزائے موت کوختم نہیں کرسکتی۔ہم عالمی عدالت میں ثابت کرینگے کہ بھارت اپنے اسٹیٹ ایکٹرزسے دنیامیں دہشتگردی کرواتاہے۔سرتاج عزیزنے کہا کہ میرٹ اور دائرہ اختیارپرہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی تاجرجندال کادورہ پاکستان سے کلبھوشن کیس کوکوئی تعلق نہیں ہے۔جندال کادورہ ذاتی نوعیت کاتھا۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.