کراچی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش شہر بن چکا ہے، گورنر سندھ
ہفتہ 20 مئی 2017 22:52
(جاری ہے)
اس موقع پر ہنڈائی انڈسٹری کے چیئر مین اور الحاج انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال خان آفریدی بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اشتراک سرمایہ کاری کا بہت اچھا منصوبہ ہے اس میں ٹیکنالوجی کی منتقلی اہم ہے ، دنیا کی چوتھی بڑی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے باعث سرمایہ کاروں کے لئے ساز گار ماحول بن چکا ہے، شہر کی استعداد سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہر ملٹی نیشنل کمپنی یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے، امن و امان کی صورتحال بھی سرمایہ کاروں کے لئے حوصلہ افزا ہے جبکہ حکومت بھی سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون و مدد فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحاج ہنڈائی پرائیویٹ لمیٹڈ مشترکہ سرمایہ کاری کے تحت تعمیر ہونے والے پلانٹ سے نہ صرف ملکی ضروریات پوری ہونگی بلکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کو بھی بسیں اور ٹرک برآمدبھی کرسکیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ حکومتی آٹو پالیسی کسی بھی موجودہ منسلک آٹو انڈسٹری کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد آٹو کے شعبہ میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور اس سے متعلق صنعتوں کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ یہ مارکیٹ کا اصول ہے کہ مقابلہ کے رجحان سے نہ صرف مصنوعات کا معیار بہتر ہوجاتا ہے بلکہ اس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آتی ہے اس فلسفہ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت دنیا کے معروف برانڈ کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے راغب کر رہی ہے ۔ ہندائی انڈسٹری کے چیئرمین نے کہا کہ مشترکہ سرمایہ کاری سے پاک کوریا دوطرفہ اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونگے ، امن و امان کے قیام پر حکومت پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ، سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی بھی منتقل کر رہے ہیں تاکہ لوگ سیکھ کر اسے فروغ دے سکیں ۔ الحاج انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال خان آفریدی نے کہا کہ مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعہ سالانہ 5 سی10 ہزار بسیں اور ٹرک تیار کئے جائیں گے، پلانٹ جون 2018 ء تک فعال ہو جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے الگ کرکے این سی سی آئی اے کے نام سے نئی ایجنسی بنادی گئی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.