امریکی سفیرڈیوڈہیل کی آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے ملاقات-دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کردار اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں-آرمی چیف نے اس امرکی دوبارہ یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کسی کو بھی افغانستان میں حملے کرنے یا ان کی منصوبہ بندی کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔امریکی سفارت خانے سے ملاقات پر جاری ہونے والے بیان کا متن
میاں محمد ندیم پیر 22 مئی 2017 18:41
(جاری ہے)
امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر جنرل قمر باجوہ نے ایک مرتبہ پھر اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کسی کو بھی افغانستان میں حملے کرنے یا ان کی منصوبہ بندی کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
امریکی سفیر اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی اقوام مستحکم، محفوظ اور خوشحال افغانستان کیلئے پرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلزمیں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سفیر سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات میں جس میں محفوظ، خوشحال افغانستان کے عزم کا اظہار کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف بھی استعمال نہیں ہونے دے گا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور آرمی چیف کے 18 مئی کے بیان کی تعریف کی جس میں جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستانی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.