مریدکے، دھان پاکستان کی اہم نقد آور فصل ہے تاہم اس کی فی ایکڑ اوسط پیداوار بہت کم ہے،ڈاکٹرمحمد اختر
اِس میں اِضافہ کر کے کاشتکار آمدن میں اِضافہ اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں،ڈائریکٹر دھان
پیر 22 مئی 2017 22:46
(جاری ہے)
ڈاکٹرمحمد اخترنے کہا کہ ا دارہ نے دھان کی تین نئی اقسام کسان باسمتی، پنجاب باسمتی اور چناب باسمتی تیار کر کے کاشتکاروں کو فراہم کی ہیں، کاشتکارجدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنا کر دھان کی پیداوار میں اِضافہ کریں ۔
ریجنل مینجرایف ایف سی نعیم اختر* نے کہا کہ سالانہ7 3 لاکھ ٹن سے زائد معیاری کھادیں 3600 سے زاید ڈیلرز کے ذریعے زمینداروں تک پہنچائی جاتی ہیں کاشتکار کھادیں صرف مقرر کردہ ڈیلرز سے خریدیں تاکہ کسی بھی قسم کے دھوکہ سے بچا جا سکے ۔انہوںنے مزید کہا کہ زمینداروں کی رہنمائی و تربیت کا ایک جامع پروگرام بھی جاری ہے جس کے تحت پانچ فارم ایڈوائزری سینٹر زاور 13ریجنل دفاتر میں تعینا ت زرعی ماہر ین مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کاشتکاروں کی عملی راہنمائی کر رہے ہیں ۔ اسی حوالے سے منعقدہ سیمینار میں دھان کی زیادہ پیداوار لینے کے لیے مختلف کاشتی امور پر تفصیلی خطاب کیاگیا ۔ سیمینار میں بتایا گیاکہ سفارش کردہ اِقسام سُپر باسمتی، باسمتی 515، باسمتی 2000، باسمتی پاک یعنی کرنل باسمتی ، باسمتی 370 ، شاہین باسمتی، باسمتی385 اور باسمتی198 کاصحت مند بیج استعمال کریں ۔ پنیری کی کاشت کے لئے ہمیشہ تندرست ، صاف ستھرا بیماریوں سے پاک ، تصدیق شدہ اور 80فیصد سے زائد اگائو والا بیج ہی استعمال کریں۔سیمینار میں پریس کلب مریدکے کے صدر سید قاسم علی شاہ، چیئر مین سپریم کونسل سجاد شیرازی، سیکرٹری سعادت علی اور چیئر مین عبد المجید چوہان سمیت مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.