وزیراعظم نوازشریف نے وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،ساجد عباسی

منگل مئی 17:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے مدبرانہ حکمت عملی اور مثبت پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا مسلم لیگ(ن) کا نصب العین ہے،احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے ناکام سیاستدانوں کا عبرتناک انجام قریب ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے تین نسلوں کا حساب دیااب عمران خان کو بھی دیناپڑے گا،تحریک انصاف حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات الزامات لگانے اوربیانات داغنے سے عوامی حکومت کو کچھ نہیں ہوگا ۔جاری بیان میں ایم ساجد عباسی نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملکی ترقی کے ایجنڈے پر تیزرفتاری سے عمل پیرا ہے،خوشحال پاکستان کی طرف جاری سفر ملک دشمن عناصر کیلئے تکلیف دہ ہے، اپوزیشن جماعتوں کے پاس ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈا موجود نہیں ہے،وہ اپنی اپنی صوبائی حکومتوں میں بھی مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں،2018ء میں عمران خان کی سیاست کے تابوت کا آخری کیل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :