شہر بھر میں موجود گداگروں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری

منگل مئی 18:54

شہر بھر میں موجود گداگروں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر بھر میں موجود گداگروں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ ماہ رمضان کے قریب آتے ہی شہر بھر میں گداگروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے گداگروں کے خلاف کریک ڈائون کے احکامات جاری کئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گداگر سکیورٹی رسک اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بنتے ہیں۔ (علی)