پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے 60سے زائد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
مخالفین تیزرفتار ترقی پرپریشان،انکے چہرے اداس اور مایوس،یہ مردہ حالت میں چلے گئے ہیں، پاکستان زندہ حالت میں ہے اور توانا ہے،شفافیت اورتیزرفتار ترقی سے مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں،کچے برتنوںمیںعزت کی دال روٹی ،اس مرغ بریانی سے کروڑ درجے بہتر ہے جو ذلت کیساتھ ہیرے جواہرات کے برتنوں میں ملے،سرمایہ کار پاکستان اور پنجاب میں سرمایہ کاری کریں ،ترقی و خوشحالی کے منصوبے لگائیں، سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ دیا جائے گا،شفافیت،رفتار اور معیارکی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے،سی پیک کے تمام منصوبوں کو بہترین سکیورٹی مہیا کی گئی ہے، سرمایہ کارمیرے ماسٹرز ہیں،آپ کی بھی وہی سکیورٹی ہوگی جو میری اپنی سکیورٹی ہے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا پنجاب میںسرمایہ کاری کیلئے دوسرے بین الاقوامی سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب
منگل 23 مئی 2017 21:10
(جاری ہے)
صوبائی وزراء،سفارتکار،چین اورترکی کے قونصل جنرل ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،چیف سیکرٹری،دنیا کے 26سے زائد ممالک سے سرمایہ کاروں،صنعتکاروں کے علاوہ پاکستان بھر سے تاجروں اورصنعتکاروں نے سیمینار میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے 2015ء میںمنعقدہ سیمینارمیں طے پانے والے معاہدوںاورمفاہمت کی یادداشتوں پر بھی تیزی سے عملدر آمد ہوا ہے اوران معاہدوں کے نتیجے میں پنجاب میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے ۔پہلے بین الاقوامی سیمینار کی طرح لاہور میںمنعقد ہونے والا دوسرا بین الاقوامی بزنس سیمینار بھی ہر لحاظ سے کامیاب رہاہے اوراس سیمینارمیں دنیا کے 26ممالک سے شریک ہونے والے سرمایہ کاروں اورصنعتکاروںنے پنجاب کے مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے ہیں ۔پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے مخالفین ملک کی تیزرفتار ترقی پر حیران اورپریشان ہیںاوران کے چہروں پر اداسی اور مایوسی ہے اوریہ عناصر ملک و قوم کی ترقی نہیں چاہتے، اسی لئے ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیںاوریہ پریشان ہیں کہ پاکستان میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی اورخوشحالی کا انقلاب برپا ہوچکا ہے ،ملک کی تیزرفتار ترقی دیکھ کریہ عناصرمردہ حالت میں چلے گئے ہیںجبکہ پاکستان زندہ حالت میں ہے اور توانا ہے ، انشا ء اللہ پاکستان اسی رفتار سے آگے بڑھے گااور ترقی کرے گااوردنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔عزت کی دال روٹی جو کچے برتنوں میں ہو، وہ اس مرغی اوربریانی سے کروڑ ہا درجے بہتر ہے جو ذلت کے ساتھ ہیرے اورجواہرات کے برتنوں میں ملے،اسی سبق کو پلے باندھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے اورمحنت سے کام کرتے ہوئے کشکول گدائی توڑنا ہے۔انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشکول ٹوٹے گا اورہاتھ پھیلانے کا کلچر دفن ہوگا۔پاکستان دنیا بھر میں عزت و وقار کامقام حاصل کرے گا۔میری ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ آپ پاکستان اور پنجاب میں سرمایہ کاری کریں اوریہاں ترقی و خوشحالی کے منصوبے لگائیں، اپنا منافع کمائیں اور عوام کو خدمات فراہم کریں،آپ کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.