وقت آگیا ہے کہ پولیو کے موذی مرض سے پورے ملک کو نجات دلائی جائے، میئر کراچی
منگل 23 مئی 2017 23:57
(جاری ہے)
میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں انسداد پولیو مہم میں کے ایم سی کو سندھ حکومت کا تعاون حاصل ہے، انسداد پولیو مہم کے خاتمے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے شہر کے تمام سرکاری اسپتال میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، بلدیہ عظمی کراچی کے چار اسپتالوں میں پولیو مہم کاؤنٹر ڈیسک قائم کردی گئی ہیں جبکہ انسداد پولیو کی 28 ٹیمیں کراچی میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا رہی ہیں، ہر ٹیم روزانہ 300 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گی، پولیو کے خلاف کراچی بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم بھر پور انداز میں جاری رکھی جائے گی تاکہ موجودہ اور آنے ولی نسلوں کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے مزید اسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں ای پی آئی اور پولیو ویکسی نیشن سینٹر قائم کئے ہیں، کراچی کی چھ ضلعی میونسپل کارپوریشنز میں واقع ڈسپنسریز، میٹرنٹی ہومز ،سفاری پارک اور کراچی زو سمیت مختلف پبلک مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا انتظام ہے تا کہ اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔ میئر کراچی نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک سے پولیو کے مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں یہ بیماری ابھی تک ملک سے مکمل طور پر ختم نہیں کی جاسکی ہے جو ہمارے لئے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہم کے دوران ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ کراچی شہر سے اس بیماری کا خاتمہ کردیں۔مزید اہم خبریں
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
-
پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
-
پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک
-
آج کے مسلمان اور کافر، بس یہی دو سینٹ کا فرق ہے!
-
نگران وفاقی حکومت نے 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی ، تفصیلات منظرعام پرآگئیں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم شہبازشریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت
-
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکی پولیس کی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے مارے جانے کی تردید
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.