پی آئی اے کے جہازوں سے منشیات کی برآمدگی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عملے کی تلاشی سخت

جہازوں کے مختلف حصوں پر بھی سیکورٹی سیل چسپاں کی گئی ،ْاسٹیکر پھٹنے کی صورت میں عملہ سیکورٹی اسٹاف کو آگاہ کرے گا

بدھ 24 مئی 2017 12:44

پی آئی اے کے جہازوں سے منشیات کی برآمدگی کے واقعات سامنے آنے کے بعد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پی آئی اے کے جہازوں سے منشیات کی برآمدگی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عملے کی تلاشی سخت کر دی گئی ہے ،ْ جہازوں کے مختلف حصوں پر بھی سیکورٹی سیل چسپاں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے ذرائع کے مطابق منشیات کی برآمدگی کے بعد پی آئی اے نے عملے کی تلاشی کا عمل سخت کرتے ہوئے جہاز میں داخل ہونے والے ہر اہل کار کی سخت تلاشی لینے کے ا قدام کا آغاز کیا ہے۔جہازوں میں واش روم کے کموڈ سمیت آسانی سے کھل جانے والے حصوں پر سیل کے اسٹیکر لگا دیئے گئے ہیں ،ْ اسٹیکر پھٹنے کی صورت میں عملہ سیکورٹی اسٹاف کو آگاہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :