بدھ بھکشو، زائرین کا 34 رکنی وفد سالانہ وساکھ میلہ میں شرکت کے بعد سری لنکا روانہ
پاکستان عالمی میڈیا کی پیش کردہ تصویرکے برعکس ہے، عزت واحترام ، مہمان نوازی پر حکومت ،عوام، میڈیاکے شکرگزارہیں، پروفیسر گلیلی تھیرو
بدھ 24 مئی 2017 15:25
(جاری ہے)
روانگی سے قبل زائرین وفد کے سربراہ اور وائس چانسلر بدھسٹ اینڈ پالی یونیورسٹی سری لنکاپروفیسر گلیلی سوماناسری تھیرو نے کہاکہ حکومت پاکستان ،سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشن اورقومی تاریخ وادبی ورثہ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بہترین انتظامات اور سہولیات کے ذریعے ہماری مہمان نوازی کی اور میڈیا کوریج دی۔
ہم جہاں بھی گئے وہاں عوام نے پورے خلوص سے ہماری مہمان نوازی کی۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں پاکستان کا تشخص منفی انداز میں پیش کیاجاتا ہے لیکن پاکستان آکر وہ تمام منفی باتیں جھوٹ ثابت ہوجاتی ہیں۔پاکستان عالمی میڈیا کی پیش کردہ تصویر کے برعکس ہے۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے ان کی آمد اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کو بھرپور طورپر اجاگرکیا۔ پروفیسر گلیلی تھیرو نے کہاکہ سری لنکا واپس جاکر اپنی حکومت اور عوام کو پاکستان اور اس کے عوام کی مہمان نوازی، گرمجوشی اور اچھے اخلاق کے بارے میں آگاہ کریں گے اور اس کا اصل چہرہ پیش کریں گے۔ یہ تجویز بھی دیں گے کہ دونوں ممالک کے عوام اور میڈیا کے باہمی رابطوں اور دوروں میں اضافہ کیاجائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آسکیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی میڈیا میں ترقی پذیر اور مخصوص ممالک کو دانستہ ایک خاص رنگ میں پیش کیاجاتا ہے جس کے پس پردہ مخصوص عزائم ہوتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ وفد میں شامل آتنائکے نے کہاکہ پاکستان میں گزرے لمحات کی حسین یادیں لے کر سری لنکا جارہے ہیں۔ بھکشو خواتین پی دھرماندے، ایم سیلپریگا اور اے سمن اسیلی نے کہاکہ دورے کے دوران بہترین سہولیات فراہم کی گئیں جس پر قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے حکام کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ بدھ بھکشو سومانی نے کہاکہ وہ پہلی بار پاکستان آئے ہیں اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) جے ناتھ سی پی کوٹاگوداگیج نے زائرین کے وفد کی آمد اور ان کے پاکستان میں قیام کے سلسلے میں انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ کہ آئندہ سال سے بدھ مت کے ماننے والے دیگر ممالک سے بھی زائرین وساکھ میلہ میں شریک ہوں گے اور اس میلے کے رنگوں میں مزید اضافہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.