دشمن کے کسی بھی ایڈونچر کا ایساجواب دیں گے کہ اس کی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی،ایئرچیف
دشمن کے بیان پر قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں امن پسند قوم کے لئے ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ جے ایف 17 لڑاکا طیارے قوم کا فخر ہیں،ایئرچیف مارشل سہیل امان
بدھ 24 مئی 2017 15:48
(جاری ہے)
جے ایف 17 لڑاکا طیارے قوم اور پاک فضائیہ کا فخر ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ضرب عضب یا ردالفساد سمیت جو بھی مشن ہو پاک فضائیہ دہشتگردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی سہیل امان نے کہا کہ ہمیں دشمنوں کے منفی بیانات پر رتی بھر بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔اگر کسی کی جانب سے کسی ایڈونچر کا سوچا گیا تو یہ اس کی غلط فہمی ہو گی اگر دشمن نے کسی بھی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو پاک فضائیہ بھرپور طریقے سے ایسا جواب دے گی کہ اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی جو کہ ہماری ریاست کی دفاعی پالیسی بھی ہے ۔ سہیل امان نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن ہم ہر طرح کے چیلنجز کے لئے تیار ہیں ۔ قوم کو دشمن کے بیانات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ پاکستان ایئرفورس کے لئے کوئی بھی صورت حال مشکل نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ایئرچیف مارشل نے کہا کہ ہمارے آپریشنل تیاریوں کے آگے یہ معمول کی بات ہے پاکستان ایئرفورس دنیا کی بہترین ایئرفورس میں سے ہے اور سکردو قادری ایئربیس پر تربیتی مشقیں کی جا رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ فارورڈ ایئربیس پر جے ایف 17 لڑاکا طیاروں نے جنگی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا اور جب کہ کچھ روز قبل بھارتی ایئرچیف کی جانب سے بھارتی ایئرفورس کو کہا گیا تھا کہ شاٹ نوٹس پر کارروائی کے لئے تیار رہے ۔مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.