وزیر داخلہ کی پی ٹی اے کو سوشل میڈیا کیلئے ایس اوپیز وضع کر نے کی ہدایت
پڑوسی جمہوری اورترقی یافتہ ممالک میں متعلقہ قوانین اورریگولیٹری فریم ورکس کا جائزہ لیں ،ْ اجلاس سے خطاب نامعلوم صارفین جعلی آئی ڈیز سے آزادی اظہاررائے کی آڑ میں دوسرے کے حقوق بے خوفی سے پامال کررہے ہیں ،ْچوہدری نثار
بدھ 24 مئی 2017 18:50
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ،چیئرمین پی ٹی اے،ایڈوکیٹ جنرل، چیئرمین نادرا، آئی جی اسلام آباد پولیس، ایف آئی اے ، اسلام آباد پولیس ، نادرا اور وزارت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کیلئے فریم ورک کی تشکیل پر اتفاق رائے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔
وزیرداخلہ نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) اور پی ٹی اے کے چئیرمینز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پڑوسی جمہوری اورترقی یافتہ ممالک میں متعلقہ قوانین اورریگولیٹری فریم ورکس کا جائزہ لیں تاکہ ایسا نظام وضع کیا جاسکے جس میں آزادی اظہار رائے کی آڑ میں سوشل میڈیا کے بے لگام غلط استعمال کی نگرانی یقینی بنائی جاسکے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چئیرمین پی ٹی اے کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں(سروس پرووائیڈرز) ، سول سوسائٹی اور مرکزی دھارے میں شامل میڈیا سمیت تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت اور قانونی فریم ورک کے مطابق رہنماء اصول وضع کرنے کی ہدایت کی تاکہ سوشل میڈیا کے تعمیری مقاصد اور قوم سازی میں مثبت کردار کے استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیرداخلہ نے دفترخارجہ کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے ایشو پر اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی) کے سیکرٹری جنرل سے اوآئی سی کی سطح پر اجلاس کے انعقاد، جس کا انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر داخلہ سے ملاقات میں وعدہ کیا تھا ، کے بارے میں رابطہ کرنے کوکہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس ایشو پر اسلامی تعاون کی تنظیم کی کانفرنس کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ جمہوری حکومت کے ناطے شہریوں کی آزادی اظہار رائے کا تحفظ یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ہم پر ملک کے آئین اورقانون کے مطابق سوشل میڈیا پر آزادی اظہار رائے کے نام پر شہریوں اوراداروں پر حملوں کو روکنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر چند حلقوں کی جانب سے بعض اوقات تباہ کن پراپیگنڈے سے ہمارے سماجی و ثقافتی اقدار،اداروں اور نئی نسل کیلئے خطرات پرکوئی بھی باضمیر انسان خاموش تماشائی نہیں بن سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ آزادی اظہار رائے کا حق ذمہ داری اورملکیت سے منسلک ہے۔نامعلوم صارفین جعلی آئی ڈیز سے آزادی اظہاررائے کی آڑ میں دوسرے کے حقوق بے خوفی سے پامال کررہے ہیں، اس طرح کے عناصر کے غیردانشمندانہ اورنامعقول اقدامات سے دیگر لوگ متاثر ہوتے ہیں۔وزیرداخلہ نے معیاری طریقہ ہائے کار(ایس اوپیز) کا ابتدائی مسودہ ایک ہفتے تک تیارکرنے کی ہدایت کی تاکہ اس پر مزید غور کیا جاسکے۔وزیرداخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی طرف سے بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے فریم ورک سے متعلق معاملے پر وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں زیرالتواء درخواستوں پرفیصلوں کیلئے ایک ماہ کے اندر طریقہ کاروضع کرے ۔وزیرداخلہ نے بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو نادرا کے تعاون سے وزارت داخلہ میں ونگ کے قیام کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.