ترقی و خوشحالی کے لئے زمین میں چھپے خزانے بروئے کار لا نا وقت کی ضرورت ہے‘شہبازشریف
معدنی وسائل کی تلاش اور ان سے استفادہ کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانا بے حد ضروری ہے ‘ میں ذاتی طور پر محکمے کی استعداد کار بڑھانے کے امور کو خود دیکھوں گا‘ وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
بدھ 24 مئی 2017 18:50
(جاری ہے)
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے زمین میں چھپے خزانے بروئے کار لا نا وقت کی ضرورت ہے اور اس جانب پیشہ ورانہ انداز اور محنت کے ساتھ کام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔
معدنی وسائل کی تلاش اور ان سے استفادہ کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانا بے حد ضروری ہے اور متعلقہ اداروںمیں پروفیشنل اور ماہرین شامل کر کے ان کی استعداد کار بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر محکمے کی استعداد کار بڑھانے کے امور کو خود دیکھوں گا۔ انہوں نے پنجاب میں آئل اینڈ گیس کے پوٹینشل کا جائزہ لینے کے لئے جامع سروے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئل اینڈ گیس کے پوٹینشل کے جامع سرو ے سے اس شعبہ میں سرمایہ کاری لائی جا سکتی ہے، اس حوالے سے تمام امور تیزی سے طے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ رجوعہ میں خام لوہے کے ذخائرکی تلاش اور تخمینہ لگانے کے دوسرے مرحلے کیلئے جرمن کمپنی سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی، جرمن کمپنی فیوگروکی منیجنگ ڈائریکٹرڈاکٹر اتا ایلشچ اور ان کی ٹیم، سیکرٹری توانائی، ڈی جی معدنیات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیکرٹری معدنیات ارشد محمود روس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.