وزیر اعظم نے استثنیٰ کے باوجود کوئی رعایت نہیں مانگی، عمران خان اینڈ کمپنی احتساب کی باری آئی تو بہانے بازیاں شروع کر دیں ،ہمیشہ ا ن لوگوں نے عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انحراف کیا ، عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت اور جے آئی ٹی کے اشتہاری ہیں
ْمسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کی مشترکہ پریس کانفرنس
بدھ 24 مئی 2017 19:59
(جاری ہے)
ان کی تلاشی شروع ہوئی تو ہے تو تکلیف ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حیلے بہانوں کی بجائے عدالتوں میں جواب دیں ۔
رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انحراف کیا ۔ وہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اور جے آئی ٹی کے اشتہاری کیے گئے ۔ اشتہاری ہونے کے باوجود عمران کو سپریم کورٹ کے پاسز جاری ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کو ڈرانا اور دھمکانا تحریک انصاف والوں کا وطیرہ ہے ۔ عمران خان جان بوجھ کر اداروں کی تضحیک کرتے ہیں ۔ عمران کی طرف سے دی گئی منی ٹیرل میں تضادات کے ثبوت موجود ہیں ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف والے جعلی ای میل کو اپنی منی ٹریل کہہ رہے ہیں ۔ پیش کردہ دستاویز پر نام کسی اور کا ہے اور دستخط کسی اور کے ہیں ۔ عمران خان کی فراہم کردہ تفصیلات میں کئی بے نامی افراد شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جمائما کو پانچ لاکھ 62 ہزار ڈالر واپس کرنے کے بیانات میں تضاد ہے ۔ یہ لوگ بلیم منی ، ٹیکس چوری اور آف شور کمپنیوں کے ماسٹر ہیں ۔ تحریک انصاف کے اکائونٹس میں گھوسٹ سرمایہ کار ہیں ۔ دانیال نے کہا کہ جہانگیر ترین کا کیس چلے گا تو مزید گھپلے واضح ہونگے ۔ ان کی ڈوریاں کہاں سے ملتی ہیں اس کا پتہ چلانا ہے ۔ مختلف ذرائع سے بھارت سمیت بہت سے ملکوں سے پی ٹی آئی فنڈنگ کے اشارے مل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2008 میں انتخابی بائیکاٹ کرنے والی جماعت کے پاس 2010 میں فنڈز کا سیلاب حیران کن ہے ۔ تحریک انصاف کے اپنے وکیل عدالت میں غیر ملکی فنڈنگ کا اعتراف کر چکے ہیں ۔ …( م د )متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.