دنیا بھر میں اپنی خوشبو اور منفرد ذائقے کے حامل پاکستانی آم کی برآمد بڑھا کر کثیر زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتاہے، ماہرین زراعت

جمعرات 25 مئی 2017 15:40

دنیا بھر میں اپنی خوشبو اور منفرد ذائقے کے حامل پاکستانی آم کی برآمد ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنی خوشبو ، لذت اور منفرد ذائقے کی وجہ سے بے انتہا پسند کئے جاتے ہیں جن کی برآمد کوبڑھا کر ملک کیلئے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چین کی طرح پاکستان کی زرعی یونیورسٹی میں بھی ملکی سطح پر زرعی مارکیٹنگ، زرعی آبپاشی، فرٹیلائزر، زرعی مداخل، گندم کی امدادی قیمت سفارش کرنے اور بین الاقوامی تجارت کے خدوخال کو حقائق پر مبنی معلومات کی روشنی میں ترتیب دینے کیلئے نیشنل پالیسی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے تاکہ تجارتی پیمانے کو پاکستان کے حق میں برقرار رکھتے ہوئے ملک کے برآمدی تاجروں اور کسانوں کے ساتھ ساتھ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

انہوںنے کہاکہ ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک بھارت میں تیس کروڑ کے لگ بھگ مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں جویورپ کی مجموعی آبادی سے زائد ہیں لہٰذا برآمدی تاجروں کی سڑک کے راستے پاکستانی آم بھارتی منڈیوں تک پہنچانے کے حوالے سے حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :