وزیر اعلیٰ پنجاب کے غربت مکائو پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں ، عائشہ غوث پاشا
جمعہ 26 مئی 2017 16:01
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پہلے تو خصوصی افراد کی امداد کے لیے خدمت کارڈ کے ذریعہ ماہانہ وظائف کا اجراء کیا۔جس کے تحت ہر خصوصی فرد کو ماہانہ 1200وظیفہ مل رہا ہے اور خصوصی افراد کسی سخت معذوری کی وجہ سے کام کرنے کے قابل نہیں اُنہیں یہ مالی امداد غیر مشروط طور مستقلا ملتی رہے گی لیکن وہ خصوصی افراد جو کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںاُنہیں حکومت خود انحصاری اور خود کفالت کی پیش نظر با اختیار بنانے کے لیے شہری علاقوں کے خصوصی افراد کے لیے پنجاب سمال انڈسٹری کے اشتراک سے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی بلا سود قرضے دے رہی ہے تاکہ وہ اپنا روزگار خود کما سکیں ۔
اسی طرح دیہی علاقوں کے خصوصی افراد میں خواتین کے لیے دودھ دینے والے مویشیوں کے اقدامات کیے گئے ہیں ۔آزمائشی طور پر 600ملین کی خطیر رقم سے 2500کے لگ بھگ دودھ دینے والی بھینسوں اور گائیوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ ہماری دیہی خصوصی خواتین کا دوسروں پر انحصار ختم ہو اور دودھ اور دودھ سے بننے والی دوسری مصنوعات سے عزت کی روٹی کما سکیںاور پورے وقار سے جینے کے علاوہ معاشرے کی مفید رکن بنیں۔اُنہوں نے خواتین کو ہدایت کی کہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے دودھ اور ڈیری سے متعلقہ کاروبار میں رفتہ رفتہ اپنا مقام بنائیں اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے دودھ اور اس سے حاصل ہونے والی پیدوار بڑھا کر ملکی معیشت اور حکومت کو مضبوط کریں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ آنے والا بجٹ عوام دوست بجٹ ہو گا ۔ زراعت ، تعلیم، اور ہیلتھ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور انشاء اللہ تعالی پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا ۔ پروگرام کے اختتام پر لائیو سٹاک کے افسران اور دیگر افسران کو کامیاب نمائش کے انعقاد اور مویشیوں کے تقسیم کرنے کے پروگرام پر مبارک باد دی اوراُمید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی مویشیوں کی تقسیم کے لیے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے غربت مکائو پروگرام کو عملی جامہ پہنائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
-
پیرس کی مشہور شاہراہ پر ’دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان‘ سجے گا
-
پاکستان: مارخور کے تحفظ کے عالمی دن پر علاقائی تعاون پر زور
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر 1800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 100 ارب روپے سرپلس بجٹ پیش کردیا
-
وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، جمام کمال
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.