ضلع راولپنڈی میںجاری ترقیاتی سکیمیوں کوسیکٹر وائز جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے‘ ٹیوب ویلزاور واٹر سپلائی کی پائپ لائنوں پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے‘ ملک ابرار احمد
ہفتہ 27 مئی 2017 00:18
(جاری ہے)
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل ، ایم پی ایز چوہدری سرفراز افضل ، افتخار احمد وارثی ، راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،شوکت عزیز بھٹی ،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان، ای ڈی او فنانس رائو عاطف ، ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ صائمہ غفورسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی ۔
رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں 9 ڈگری کالج تعمیر کیے جارہے ہیں جو کہ آئندہ مالی سال میں مکمل ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیز ون میں جاری سڑکوں او ر گلیوں کی تعمیرات کا کام جون تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ہریونین کونسل میں طلباو طالبات کے لیے الگ الگ سکولز قائم کیے جائیں گے جس پر فوری عمل درآمد ہوچکا ہے تاکہ دیہات کے لوگوں کو اپنے بچوں کے لیے حصول تعلیم کے لیے دور دارز علاقوں میں نہ جانا پڑے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد وارثی نے کہا کہ وزیر اعلی نے چنگا بنگیال گوجر خان میں کالج کی منظوری دے دی ہے جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یونین کونسل تھاتی کی پلیوں کا کا م جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف بہت جلد دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کریں گے اس سلسلے میں تمام انتظامات جلد مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے ایس ای روڈز کو ہدایت کی کہ روڈ کی تعمیرات کا جلد کام مکمل کیا جائے ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل نے کہا کہ اسلام پورہ جبر میں ڈسپنسری کا کام جاری ہے تاکہ دیہات میں بسنے والے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر آسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت اورتعلیم ساتھ ساتھ دینے اور دیہات کو شہر سے منسلک کرنے کے لیے سٹرکوں کا جال بچھارہی ہے تاکہ گائوں کے رہنے والے لوگوں کے لیے شہروں تک رسائی کو آسان بنایا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.