پختون، اسلام ، روٹی ،کپڑااور مکان کے نام پر ووٹ حاصل کرنیوالوں نے عوام کے اعتماد کو مجروح کیا ، اپنے منشور کو ایک طرف رکھ کر ہمیشہ ذاتی مفادات کی آبیاری کی ، عوامی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے خریدے، کرپٹ مافیا سے قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کی جائیگی
صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کامیر اکبر کلی میں جلسہ عالم سے خطاب
ہفتہ 27 مئی 2017 17:22
(جاری ہے)
عاطف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سرکاری محکموں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا اور ان کو عوام کے سامنے جوابدہ بنادیا ،پولیس کو ظالموں کی حمایت سے روک کر مظلوم کا ساتھی بنا دیا ،پرائیویٹ سود کے خلاف قانون سازی کی اور تعلیمی اداروں میں ناظرہ اور ترجمہ قرآن پاک کو لازمی قرار دے دیا جس کی اسلام کے نام لیواؤں کو اپنے حکومت میں توفیق نہیں ہوئی ،اسی طرح باچا خان کا نام لینے والوںنے ملازمتیں بیچی اور پختونوں کو دھماکوں اور کرپشن کے تحفے دئیے جبکہ ہماری حکومت نے عوام کو امن ،ترقی اور خوشحالی دی اوران کو پولیس اورپٹواری کی ریشہ دوانیوں سے نجات دلا دی ہے اور آج کسی کو شریف شہریوں کو تنگ کرنے کی جرا،ْت نہیں ،وزیر تعلیم نے کہا کہ پی کے 30 کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا اور یہاں کے عوام کو ترقی اور خوشحالی سے محروم رکھا گیا تاہم ہماری حکومت نے اس حلقے میں گذشتہ چار سال کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں اورمزید بڑے بڑے منصوبے زیرتکمیل ہیں ۔
صرف بجلی کی مد میں 25 کروڑ روپے کے منصوبے مکمل کیے گئے اور مزید دس کروڑ روپے بجلی کے لیے مختص کیے گئے ہیں جس سے اس حلقے کے عوام کو ریلیف ملے گا۔اُنہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.