حسین نواز پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بننے والی جے آئی ٹی کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا
جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ہفتہ کو نوٹس ملا ،ْ مجھے صرف 24گھنٹے دیئے گئے ،ْحسین نواز کوئی سوالنامہ اور طریقہ کار نہیں بھیجا گیا،ْ کوئی خاص دستاویزات نہیں مانگیں ،ْجے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو
اتوار 28 مئی 2017 15:11
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ،ْ تحقیقاتی ٹیم نے ان سے پاناما کیس کے حوالے سے مختلف سوالات کئے حسین نواز اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد سکیورٹی کے پیش نظر جو ڈیشل اکیڈمی کے عقبی دروازے سے واپس چلے گئے ۔
جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسین نواز نے کہاکہ وہ اپنے وکیل کے ساتھ آئے ہیں ،ْوکیل کو اگر میرے ساتھ جے آئی ٹی میں جانے سے روکا گیا تو واپسی پرموقف دوں گامیں کسی مفروضے پر بات نہیں کرنا چاہتا ۔انہوںنے کہاکہ مجھے کوئی سوالنامہ اور طریقہ کار نہیں بھیجا گیا ،ْجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے ہفتہ کو نوٹس ملا، مجھے صرف 24گھنٹے دیئے گئے۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ کوجے آئی ٹی کے صرف 2 ارکان یا باقی لوگوں پر بھی پراعتراض ہے حسین نواز نے جواب دیا کہ میں نے کسی شخص پر نہیں ان کے کنڈکٹ پر اعتراض کیاہے ،ْجس شخص کے کنڈکٹ پر بھی اعتراض ہوگاکروں گا۔ اس سوال پر کہ آپ نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر اعتراض بھی اٹھا رکھا ہے اور اب ان کے سامنے پیش ہو کر انکے موقف کی تائید کررہے ہیں حسین نواز نے کہاکہ سپریم کورٹ سے اس حوالے سے کوئی فیصلہ آنے تک ان کی قانونی حیثیت تو ہے ۔اس موقع پر حسین نواز کے ساتھ ان کے وکیل عبدالغنی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ 20 اپریل کو سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے تاریخی فیصلے میں مزید تحقیقات کیلئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) کے اعلیٰ افسر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے کے سینئر ڈائریکٹر کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی جو 2 ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی جبکہ جے آئی ٹی کو ہر 2 ہفتے بعد سپریم کورٹ کے بینچ کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔اس کے بعد 6 مئی کو سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ نے جے آئی ٹی میں شامل اراکین کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔جے آئی ٹی کا سربراہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے بریگیڈیئر کامران خورشید، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر نعمان سعید، قومی احتساب بیورو (نیب) کے گریڈ 20 کے افسرعرفان نعیم منگی، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے بلال رسول اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عامر عزیز شامل ہیں۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو ارکان پر اعتراضات اٹھائے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس کی سماعت (آج)پیر کو ہوگی ۔واضح رہے کہ 22مئی کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے پیشرفت کے حوالے سے پندرہ روزہ رپورٹ پیش کی گئی اس موقع پر جے آئی ٹی کے سربراہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کے سامنے 3 سربہمر لفافے پیش کیے گئے جن میں پاناما لیکس کے معاملے پر ہونے والی تحقیقات کی تفصیلات درج تھیں۔ججز نے سربمہر لفافوں کو کھول کر رپورٹ پڑھی اور دوبارہ لفافوں کو بند کرکے ہدایت کی کہ انہیں رجسٹرار کے پاس جمع کرادیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.