ماہ رمضان میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف بلاامتیاز ی کارروائی کیا جائے ،صوبائی وزیر سرفرا ز بگٹی

اتوار 28 مئی 2017 20:13

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2017ء)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی خصوصی ہدایت پر ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء خوردونوش کی ارزاں قیمتو ں پر فراہمی کے لئے کوئٹہ شہر میں چار سہولت بازار لگانے کے فیصلے کو عوامی حلقوں نے خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف بلاامتیاز ی کارروائی کیا جائے کہ ماہ رمضان میں عوام کو سستے داموں اشیاء خرودنوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کااظہارصوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی، محمد خان لہڑی، اراکین اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی اورمیر عاصم کرد گیلو نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی جانب سے کوئٹہ شہر میں سہولت بازاری کے قیام سے منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

(جاری ہے)

عوام کو ماہ مقدس میں اشیاء خرود نوش کی فراہمی میں سہولت ہو گی۔

اس لئے عوامی سطح پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ ماہ رمضان میں مہنگے داموں اشیاء خرودنوش کی مزید فروخت اور ذخیرہ اندزوں کے خلاف بھی وزیراعلیٰ نے سختی سے ہدایت کی ہے۔سمنگلی روڈ نواں کلی نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم اور سریاب روڈ پر سہولت بازاروں میں عوام کا جوش وخروش سے شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام موجودہ مخلوط حکومت کی عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔