معیاری علا ج اور ضروری ادویات ارزاں نر خو ں پر عوام کو فر اہم کرنا حکومت اور معا شرہ کا بنیادی فر ض ہے،ممنون حسین
مسائل کا فوری حل ریاست اور عوام کے درمیان مضبوط بانڈ ہے جو تر قی کی رفتار کو زند ہ کر دیگا پمز کو درپیش مسائل سے نمٹنے ،مریضوں کو 100فیصد ادویات اور سہولیات کی فراہمی کیلئے سختی سے عملدرآمد کیا جائے، صدرمملکت کا اجلاس سے خطاب
پیر 29 مئی 2017 19:12
(جاری ہے)
صدر مملکت کو بتایا گیا کہ مو جودہ وفا قی میڈیکل کالج گز شتہ پا نچ سال سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی الفا رابی لیبارٹری میں منتقل کر دیا جائے گا ، جو WHO کے لئے استعمال ہو گا اور منشیات کی جانچ کی منظوری دیگا ، صدر مملکت نے اس سلسلہ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ WHO کی منشیات کی ایکر یڈیشن ملک کو اس قابل بنائے گی کہ دو اسازی کی بر آمد ات میں اضافہ اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخا ئر حاصل کر سکے ، صد ر مملکت نے وفا قی محتسب کے مطالعہ کو سراہا جو ضروری ادویات کی دستیابی اعلیٰ معیار، افا دیت ،حفا ظت ،سستی، کم قیمت جعلی ادویات پر چیک اور زند گی بچانے والی ادویات کی فر اہمی سے متعلق ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہد ایات کیں کہ وہ مو ثرطر یقے سے رپو رٹ کو لاگو کرنے کی سفارشات تیار کر یں اور عوام کو سستی قیمت پر ادویات فر اہم کریں۔ صد رمملکت نے وفاقی محتسب کو مختلف سرکاری محکموں کے مطالعہ/ تحقیق اور ان کی کارکر دگی کو بہتر بنانے او راچھی انتظامیہ کے معیار کے نفا ذ کا کہا۔صدر مملکت نے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی محتسب کے ادارے کی اہمیت پر ز و دیا او ر مزید کہا کہ مسائل کا فوری حل ریاست اور عوام کے درمیان مضبوط بانڈ ہے جو تر قی کی رفتار کو زند ہ کر دیگا ، صدر مملکت نے پمز میں داخل مر یضو ں کو ادویات کی فراہمی کی پائیداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضروری اقدامات کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور ان سہولیات کووسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ پمز میں داخل مریضوں کے لیے ادویات کی 100% دستیابی کو تین مراحل میں یقینی بنایا جائے گا۔ صدر مملکت نے پمز کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور مریضوں کو 100% ادویات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے رپورٹ کے سخت عمل درآمد پر زور دیا۔ صدر مملکت نے عو امی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی محتسب کی مشاورتی کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ یہ عام لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مستقبل میں اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ عوامی مسائل کا حل نہ صرف ریاست کی ذمہ داری ہے بلکہ اسے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.