پولی کلینک انتظامیہ نے حج مشن پر ڈیوٹی کیلئے ٹیکنیکل سٹاف کی بجائے من پسند چہیتوں کے نام بھجوا دیئے
نامزدگیوں میں تین سگے بھائیوں کے نام بھی شامل ‘ برسوں انتظار کے بعدمیرٹ پر پورا اترنے والا ٹیکنیکل سٹاف حق تلفی پر سرپا احتجاج
پیر 29 مئی 2017 23:36
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پولی کلینک انتظامیہ کی طرف سے رواں سال حج مشن کیلئے طبی سٹاف کی وزارت مذہبی امور کو بھیجی گئی نامزدگیوں میں بڑے پیمانے پر میرٹ کا خون کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کی طرف سے من پسند افراد کو نوازنے کے عمل کی نشاندہی ہوئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کو بھیجی گئی نامزدگیوں میں پولی کلینک حکام کے سٹاف افسران کی اس کھیپ اور ایک دفعہ پھر شامل کرلیا گیا ہے جو قبل ازیں اس سرکاری سہولت سے متعدد بار مستفید ہوچکے ۔ حج مشن پر ڈیوٹیوں وفاقی ہسپتالوں کی طرف سے ڈاکٹرز اور ٹیکنیکل سٹاف کی دی جانے والی نامزدگیوں میں پاکستانی حجاج کو کسی بھی انہونے سانحہ کی صورت میں بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ رواں برس پولی کلینک انتظامیہ کی طرف سے کی گئیخلاف قانون نامزدگیوں میں ایسے نام شامل کئے گئے ہیں جو صرف مشن کی ضروریات پر پورا نہیں اترتے بلکہ ان کے کردار بابت بھی ان کا ریکارڈ مثبت دکھائی نہیں دے رہا۔ رواں برس نوازے گئے افراد کی لسٹ میں شہزاد نامی ایک ایسے شخص کا نام شامل ہے جو ایفیڈرین کیس میں طویل عرصہ معطلی کی سزا پا چکے ۔ نثار ‘ فہیم اور عمران نامی تین سگے بھائی اس سے قبل بھی اعلیٰ سفارشوں کے مرہون منت حرم کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ دریں اثناء سیکرٹری کیڈ نرگس گیلو نے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا کہ پولی کلینک انتظامیہ کی طرف سے بھیجی گئی نامزدگیوں میں خلاف میرٹ من پسند افراد کو بار بار نوازنے کے عمل کی انہیں آگاہی نہیں ہے ۔معاملہ کی مکمل انکوائری کریں گے اور کسی بھی بااثر شخص کو میرٹ کوپامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ (عابد شاہ/توصیف عباسی)مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا
-
رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریاریوتھ ونگ پنجاب کا قائمقام صدر نامزد
-
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء و طالبات کو کمپیوٹرسائنس کی کتب تاحال فراہم نہیں کرسکا
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
-
ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار
-
عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار 2ایجنٹس کو 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
-
ہم اپنے نوجوانوں کو ڈرگ مافیا کے حوالے نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
-
علی امین گنڈاپور نے وفاق پر چڑھائی کی تو قانون حرکت میں آئے گا ،فیصل کریم کنڈی
-
شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
-
رینالہ خورد میں جائیداد کے تنازعہ پر دوافراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا
-
سپریم کورٹ میں شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.