پرویز مشرف کیخلاف مقدمات نواز شریف اور افتخار چوہدری گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں، ڈاکٹر محمد امجد
غداری کا مقدمہ ملی بھگت کا نتیجہ ہے، اکبر بگٹی کیس غلط تھا ، مشرف نے کسی جج کو نظربند نہیں کیا،حکومت آزادی کی ضمانت دے تو سابق صدر کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر وطن آنے کو تیارہیں، پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 30 مئی 2017 21:58
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری اور مرکزی نائب صدر محمد ریاض خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر شہری ایڈووکیٹ وسیم ریحان نے پرویز مشرف کے خلاف قائم کئے گئے غداری کے مقدمہ کے حوالے سے پس منظر بیان کیا اور کہا کہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ پرویز مشرف نہیں ، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری پر بنتا ہے۔ 12 اکتوبر 1999ء کے اقدامات پر کارروائی کیلئے میری درخواست کا ریکارڈ غائب کر دیا گیا اور 3 نومبر کے اقدامات پر کارروائی کی گئی۔ 12 اکتوبر سے کارروائی کا آغاز ہوتا تو جسٹس افتخار چوہدری پر بھی آرٹیکل 6 لاگو ہو جاتا۔ پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا حالیہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے جسے روکنے کے لئے ہر فورم پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999ء سے مقدمہ چلانے کی میری درخواست کا ریکارڈ سپریم کورٹ سے غائب ہے۔ وسیم ریحان ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ یہ ریکارڈ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور سابق رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین نے چرایا گیا ، مصدقہ نقول کے لئے درخواست دی تو بتایا گیا کہ کیس ہی موجود نہیں ہے جبکہ اس سے قبل نکلوائی گئی مصدقہ نقل دستیاب ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ 12 اکتوبر 1999ء سے مقدمہ چلانے کی درخواست گمشدگی کا از خود نوٹس لیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.