Live Updates

اکائونٹس تفصیلات جمائمہ کو مل گئی ہیں ‘ جلد عدالت میں پیش کریں گے ،عمران خان

جمعرات 1 جون 2017 15:59

اکائونٹس تفصیلات جمائمہ کو مل گئی ہیں ‘ جلد عدالت میں پیش کریں گے ،عمران ..
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اکائونٹس کی تفصیلات جمائمہ کو مل گئی ہیں ‘ تفصیلات عدالت میں پیش کریں گے ‘ حلال کے پیسوں سے بنی گالہ کی پراپرٹی لی ‘ ہم کسی کی بلیک میل نہیں ہوں گے ‘ مافیایا تو خریدتا ہے یا دھمکاتا ہے ‘ نہال ہاشمی کی دھمکی پر اسے جیل میں ہونا چاہیے ‘ وزیر اعظم پر کرمنل ٹرائل ہو رہی ہے ‘ جے آئی ٹی ارکان پر اعتراض کرنے پر انہیں شرم آنی چاہیے ‘ پلان کر کے جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈان لیکس پر پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ‘ عافیہ صدیقی سمیت بہت سے پاکستانی باہر کی جیلوں میں پڑے ہیں۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں ٹینکر مافیا اربوں روپے کما رہا ہے ‘ پاکستا ن میں پانی کا معیار بہت خراب ہے ‘ پاکستان میں زیادہ بچے گندا پانی پینے کی وجہ سے مرتے ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کو حصے کی بجلی بھی نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار مائیکرو ہائیڈل یونٹ تعمیر کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اکائونٹس کی تفصیلات جمائما کو مل گئی ہیں۔ تفصیلات عدالت میں پیش کریں گے۔ جھوٹ کیلئے کبھی قطری خط تو کبھی جھوٹ بولا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہہ حلال کے پیسوں سے بنی گالا کی پراپرٹی لی ہم کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے۔ مافیا یا تو خریدتا ہے یا دھمکاتا ہے۔

نہال ہاشمی کی دھمکی پر اسے جیل میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پر کرمنل ٹرائل ہو رہی ہے جے آئی ٹی ارکان پر اعتراض کرنے پر انہیں شرم کرنی چاہیے۔ عمران خان نے کہاکہ عافیہ صدیقی سمیت بہت سے پاکستانی باہر کی جیلوں میں پڑے ہیں۔ نہال ہاشمی کا بیان نواز شریف کی پرانی عادت ہے۔ ڈان لیکس پر پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ پلان کر کے جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات