مردم شماری کے ڈیٹا کی پروسیسنگ کے مراحل کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا نے اپنی ٹیمیں تشکیل دے دیں
ٹیموں کا پاکستان ادارہ شماریات کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، تفصیلی بریفنگ دی گئی، ٹیمیں مردم شماری کے اگلے مراحل ڈیٹا پروسیسنگ اور ڈیٹا سکینگ کیلئے اپنی تجاویز دیں گی
جمعرات 1 جون 2017 16:06
(جاری ہے)
یہ ٹیمیں مردم شماری کے اگلے مراحل جن میں ڈیٹا پروسیسنگ اور ڈیٹا سکینگ شامل ہے، کیلئے اپنی تجاویز دیں گی۔ چیف مردم شماری نے مردم شماری کے تمام مراحل کے بارے میں کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔
کمیٹی کے ممبران کو ڈیٹا پروسیسنگ لیب کا دورہ کرایا گیا۔ ممبران نے دورہ کے دوران ڈیٹا کی پروسیسنگ کے مراحل کو دیکھنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبہ پنجاب کی تکنیکی کمیٹی کا چیئرمین صوبائی وزیر معدنیات شیر علی خان کو مقرر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی تکنیکی کمیٹی کا چیئرمین ممبر صوبائی اسمبلی و سپیشل مشیر وزیراعلیٰ پختونخوا عارف یوسف کو مقرر کیا گیا جبکہ ضیاء الحسن لانجر وزیر قانون و جیل خانہ جات کو سندھ تکنیکی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ مردم شماری کا عمل 15 مارچ سے 24 مئی تک جاری رہا جو احسن طریقہ سے مکمل کر لیا گیا۔ مردم شماری کا عمل دو مراحل میں مکمل کیا گیا جس میں مردم شماری کے عملہ، پاک فوج کے جوانوں اور دیگر وفاقی اور صوبائی اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
فارمی چوزے کی افغانستان کو ایکسپورٹ میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.