ساہیوال،ہڑپہ بائی پاس پر موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم، پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت دو جاں بحق، ایک شدید زخمی

جمعرات 1 جون 2017 23:22

ساہیوال،ہڑپہ بائی پاس پر موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم، پولیس ہیڈ ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2017ء) ساہیوال ملتان روڈ پر ہڑپہ بائی پاس پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹرالر میں ٹکر کے نتیجہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل مشتاق انجم اور محمد سرور جاں بحق ، ایک نامعلوم شخص شدید زخمی جس کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہڑپہ سے موٹر سائیکل پر ہیڈ کانسٹیبل مشتاق انجم ، محمد سرور اور ایک پادری نامعلوم ساہیوال آرہے تھے کہ بائی پاس پر تیز رفتار ٹرالر نے تینوں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں دو جاں بحق اور ایک نامعلو م پادری شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس ہڑپہ نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ٹرالر کا ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیااور موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔